کالعدم تنظیموں کے نام پر بھتہ خورسر گرم ہوگئے ، پرانی سبزی منڈی سکھیاگراونڈ کلینک پرفائرنگ اور آتشگیرمواد سے حملہ،

259

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کالعدم تنظیموں کا نام استعمال کرکے بھتہ خور پھرسراٹھانے لگے ، پرانی سبزی منڈی سکھیاگراونڈ کے قریب کلینک پرفائرنگ اور آتشگیرمواد سے حملہ کیا گیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کلینک کے باہرآتش گیرمواد سے حملے کے نتیجے میں کلینک کے بیرونی حصے میں آگ لگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلینک پرفائرنگ اور آتش گیر مواد سے حملہ مبینہ بھتہ خوروں نے کیا،حملہ آورموٹرسائیکل پر سوار تھے، گزشتہ دنوں بھی کلینک پرفائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد کلینک کو بند کردیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق 18 فروری کو بھی ڈاکٹر سراج کی کلینک پر فائرنگ کی گئی تھی، ڈاکٹر سراج نے اپنی مدعیت میں 20 فروری کو تھانہ پی آئی بی میں ایف آئی آر درج کرائی تھی،

ڈاکٹر سراج نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ 14 فروری کی شب حسب معمول کلینک میں بیٹھا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوار افراد آئے، موٹر سائیکل سوارا فراد نے کلینک سے ملحقہ میڈیکل اسٹور پر بیٹھے شخص کو میرے لیے لفافہ دیا،ڈاکٹر سراج کے مطابق لفافہ کھول کر دیکھا تو الدولہ اسلامیہ ولایہ پاکستان کے لیٹر ہیڈ پر لکھا خط موجود تھا، جس پر لکھا تھاآپ سے درخواست ہے کہ نرمی سے ہمارے ساتھ تعاون کرو،

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ واقعہ کی تمام پہلو¶ں سے تفتیش اور تحقیقات کو یقینی بنایا جائے ۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔