محکمہ کسٹمز نے چھاپہ مارکر7 کروڑ20لاکھ سے زائد مالیت کاانڈین گٹکاضبط کرلیاہے،

188

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونیٹوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے چھاپہ مارکر7 کروڑ20لاکھ سے زائد مالیت کاانڈین گٹکاضبط کرلیاہے۔

ترجمان ماڈل کسٹمز پریوینٹو سید عرفان علی کے مطابق کلکٹرپریونٹیوکو خفیہ اطلاع ملی کہ شرشاہ کے علاقے میں قائم ایک گودام میں انڈین گٹکے کی بھاری مقدارچھائی گئی ہے

جس پر کلکٹرپریونٹیوکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر کی سربراہی میں قائم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے شرشاہ کے علاقے میں قائم ایک گودام پرچھاپہ مارکرسات کروڑ20لاکھ مالیت کا 9ہزارگلوگرام انڈین گٹکاضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔