ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی میںریٹائر پولیس افسران واہلکاروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

346

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی میں ضلع سینٹرل کراچی کے رئٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں ایک سادہ پروقار اور شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میںڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی،ریٹائرڈی آئی جی شوکت علی شاہ،ایس ایس پی سینٹر ل عارف اسلم راو¿، ایس پی گلبرگ اظہر خان مغل،ایس پی کمپلین سیل جمیل صدیقی ،ایس پی نیوکراچی الطاف حسین،ایس پی لیاقت آباد محمد اعجاز بھٹی،اے ایس پی شادمان حسن جاوید ،ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون ناصر بخاری،اے ڈی ویسٹ زون محمد افضل ، زیڈ آئی بی انچارج ویسٹ زون اور ضلع سینٹرل کے افسران اور ملازمان نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر امین یوسفزئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ریٹائرمنٹ کا موقع بڑا اہم ہوتا ہے جیسے نوکری میں بھرتی ہونے پر خوشی ہوتی ہے اسی طرح ریٹائرمنٹ کا لمحہ بھی بڑا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران ایماندار اور محنتی ہیں جنھوں نے 25سے 40 سال پولیس فورس میں خدمات انجام دیں جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دوران ڈیوٹی انھوں نے انھوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جب بھی ضرورت ہوگی محکمہ آپ کو مکمل حمایت فراہم کرے گا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو¿ نے بھی ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا،ریٹائرڈ ملازمین میں سب انسپکٹر علی احمد، سب انسپکٹر خادم حسین،اے ایس آئی محمد محبوب خان، ہیڈ کانسٹیبل عبدالحمید، ہیڈ کانسٹیبل عرفان الحق،ہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی، کانسٹیبل محمد یعقوب،کانسٹیبل پطرس مسیح ، کانسٹیبل ارشد حسین، کانسٹیبل سجاد حسین شامل تھے ،

بعد ازاں ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹرامین یوسفزئی، ڈی آئی جی (ریٹائرڈ) شوکت علی شاہ اور ایس ایس پی سینٹرل نے ریٹائرڈ افسران اور ملازمان کو یادگاری شیلڈز دیں اور راویتی اجرک پہنائی۔آخر میں ڈی آئی جی ویسٹ ڈاکٹر امین یوسفزئی اور ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو¿ کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔