سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس میں لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد

198

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس میں لٹریچر فیسٹیول منعقد کیا گیا، میلے میں بڑی تعداد میں طلب و طالبات نے پہنچ کر مختلف موضوعات پر لکھے گئے سندھی اردو اور انگریزی اور اسکول نصابی کتابوں کی خریداری کی، میلے کا افتتاح ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار نے کیا، اس موقعے پر لٹریچر فیسٹیول کی تقریب کو سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس کے پی پروفیسر رفیق میمن، ڈائریکٹر کوسٹل اسٹڈیز پروفیسر مختار مہر، ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار، دانشور شمشیر سیلرو، فضا شاہ و دیگر نے کہا کے کتاب دوستی سے علم ادب، اخلاقیات اور تھذیب کی سمجھ میں اضافہ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کے کتابوں پر توجہ دی جائے، کتابوں سے دنیا کی معلومات حاصل ہوتی ہے، اس موقعے پر طلبہ رہنماؤں نے بھی حصہ لیا، میلے میں بڑی تعداد سیاسی، سماجی، ادبی، صحافی، شہری اور دوسرے مختلف مکتوبہ فکر لوگوں نے شرکت کی اور کتابوں کی خریداری جاری تھی۔