جئے سندھ تحریک یا کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، منیر چنا

212

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جئے سندھ تحریک کے مرکزی رہنما عبدالفتاح چنا کے بھائی منیر احمد چنا، مختار چنا اور بیٹے نبیل احمد چنا نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمارا جئے سندھ تحریک یا کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ہمارے بھائی عبدالفتاح چنا کو فی الفور بازیاب کراکے آزاد کیاجائے یا عدالت میں پیش کیاجائے انہوںنے کہاکہ20دسمبر کو عبدالفتاح چنا کو خورشید چوک کوٹری سے ایک ہوٹل سے بلا جواز سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کرکے گم کردیا جس کی وجہ سے گھر والے سخت پریشانی سے دوچار ہیں اور گمشدہ کی والدہ کی حالت انتہائی خرراب ہے انہوںنے اعلی حکام سے اپیل کی کہ عبدالفتاح چنا کو فی الفور بازیاب کرکے آزاد کیاجائے اگر اس میں کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیاجائے ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔