سکھر: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ہونے والے پرچے ملتوی

115

سکھر ( نمائندہ جسارت) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ناظم ا متحانات غلام شبیر پھلپوٹو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے تمام ڈگری کالجوں، سینٹرز میں آج صبح اور شام کی اوقات میں ہونے والے تمام پرچے صوبائی وزیر محکمہ تعلیم و خواندگی حکومت سندھ کی اعلان شدہ تعطیل کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی ہونے والے پرچے 2 مارچ کو لیے جائیں گے۔