بدین،نکاسی آب کے نام پر بغیر ٹینڈر ٹھیکا دینے کا انکشاف

68

بدین (نمائندہ جسارت) بدین میونسپل کمیٹی کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال، 4لاکھ سے زائد ڈرینج سسٹم کے نام پر ٹھیکا بغیر ٹینڈر کے ہونے کا انکشاف۔ میونسپل کمیٹی بدین میں تعینات افسر شاہی اور انجینئرز اپنے اختیارات کو ناجائز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ٹینڈر جاری کرنے کے بغیر ترقیاتی کام شروع کروائے گئے۔ اس سلسلے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انجینئر عبدالقیوم سومرو کی جانب سے اسٹیشن روڈ پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے نئے تعمیر ہونے والے آفس کے برابر میں ریلوے گرائونڈ میں نکاسی آب کے لیے پبلک ہیلتھ کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے ڈرینج سسٹم میں نکاسی آب کے لیے ڈھائی سو فٹ لمبی اور دو فٹ چوڑا نالا تعمیر کرنے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے 4 لاکھ روپے سے زیادہ رقم خرچ ہوچکی لیکن ریلوے گرائونڈ میں غلط ڈیزائن اور نئے تعمیر ہونے والے مین نالے کا گندا پانی دوبارہ ریلوے گرائونڈ اور چانڈیہ نگر میں قائم مدرسہ بدرالعلوم میں داخل ہورہا ہے، جس کے باعث تین مرتبہ مین نالے کی تعمیر کی ڈیزائن تین مرتبہ غلط کی گئی ہے، جس کی وجہ مین نالے کی مرمت کے لیے لاکھوں روپے خورد برد کرنے کا نکشاف ہوا ہے۔ میونسپل کمیٹی بدین کے چیف میونسپل آفیسر مقصود احمد ملاح نے میڈیا کو اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مین نالے پر اخرجات کا کوئی علم نہیں ہے، انجینئر عبدالقیوم سومرو سے رابطہ کیا تو ان کا موبائل فون مسلسل بند تھا۔