حیدرآباد پولیس کا آپریشن ،8 ملزمان گرفتار ،منشیات اور اسلحہ برآمد

142

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 8 ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد۔ تھانہ ٹنڈو یوسف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدین ریلوے کراسنگ کے قریب سے صلاح الدین عبدالرحمن پٹھان کو ایک کلو 200 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ٹنڈو جام پولیس نے لنک روڈ حیدر آباد چوک کے قریب سے ایک شخص اسد وہاب ولد عبدالوہاب کھوکھر کو 315 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف تھانہ ٹنڈو جام میں مقدمہ درج کرلیا۔ کینٹ پولیس نے سید فہد علی ولد سید عارف علی کو 130 مین پوری سمیت گرفتار کرلیا۔ پھلیلی پولیس نے رضیہ اسکول کے قریب سے عالم ولد نتھے انصاری کو گرفتار کرکے 55 مین پوری اور دس کلو خام مال برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ مارکیٹ پولیس نے دھرم شالہ روڈ کے قریب سے دو ملزمان عادل ولد عبدالحق اور نارین داس ولد لالو مل کو 14بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ ہٹڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ نیو سٹی چوک کے قریب سے ایک شخص فہدد ولد سائیں داد لغاری کو پستول اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ موٹر سائیکل ہٹڑی تھانے کی حدود سے ہی چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ بھی درج ہے۔