شہدادپور: پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

171

شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور پولیس کے ایس ایچ او غلام شبیر دلوانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ہنگورو روڈ پر کچی شراب بنانے والی بھٹی پر چھاپہ مار کر مراد مگسی کو گرفتار کر کے 250 لیٹر کچی شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ شہر کے ابڑو محلے میں چھاپہ مار کر غلام علی میمن کو گرفتار کر کے 30 لیٹر کچی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مزید برآں آکڑا پرچی اور مٹکا جوا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تعلقہ اسپتال کے قریب آکڑا پرچی جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر اسحاق ولد غلام نبی کلوئی کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی عامر کیریو فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا۔