۔27 فروری وطن کے دفاع کیلیے ہمارے عزم، ہمت اوراستقلال کا دن ہے، عاصم سلیم باجوہ

174

اسلام آباد (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 27 فروری مادر وطن کے دفاع کیلیے ہمارے عزم، ہمت اور استقلال کا دن ہے اور یہ دن بھارت کو ہمیشہ یہحقیقت باورکراتا رہے گا کہ وہ کبھی بھی مادر وطن کے دفاع کیلیے ہمارے عزم اور استقلال کو کمزور نہ سمجھے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو کسی غلط فہمی نہیں رہنا چاہیے، بھارت کو تصوربھی نہیں کرنا چاہیے کہ وہ پاکستان کوآسانی سے شکست دے گا، اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو اسے اس سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔