سونے کی فی تولہ قیمت میں1150روپے کمی

426

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میںسونے کی فی تولہ قیمت 96ہزار 300روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت میں40ڈالرز کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1684 ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں2ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح96روپے 300 روپے پر پہنچ گئی،دس گرام سونے کی قیمت 1715روپے اضافے سے 82562روپے رہی۔