پی پی ایل کی جانب سے ایس آئی یو ٹی اور کڈنی سینٹرکے لیے تعاون

88

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت پسماندہ آبادیوںکو صحت کی معیار ی سہولیات کی فراہمی کے لئے سندھ انسٹیٹوٹ برائے یورولوجی اور ٹرانسپلانٹ(ایس آئی یو ٹی) کو 10 ملین روپے اوردی کڈنی سینٹر(ٹی کے سی ) کو5 ملین روپے مالیت کے عطیات دیئے۔ ایم ڈی و سی ای او معین رضا خان نے 26 فرور ی کو ایس آئی یو ٹی کے پروفیسر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ادیب الحسن رضوی کو ان کے ادارے میں عطیئے کا چیک پیش کیا۔ یہ عطیات گردے سے پتھری نکالنے کے لئے جدید ترین لیتھو کلاسٹ سرجیکل مشین کی خریداری کے لئے استعمال ہوں گے۔پی پی ایل کے ڈی ایم ڈی (اے او) خالد رضا نے27 فروری کو ٹی کے سی کے بورڈ آف گورنرز کی چئیرمین ماریانا کریم اور سی ای اوعابدہ وحید احمدکوپی پی ایل کے ہیڈ آفس میں چیک پیش کیا۔ٹی کے سی کویہ عطیات گردے کی بیماریوں میں مبتلا مستحق مریضوںکے علاج کے لئے تین ڈائلیسز مشینوںکی خریداری کے سلسلے میں دیئے گئے۔