پاکستان کو جون تک مہلت ملی ہے،موڈیز

107

اسلام آباد(صباح نیوز) موڈیز نے پاکستان سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی ہے جون 2020 ء تک گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔موڈیز کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کے لیے منفی ہے، ایف اے ٹی ایف نے جون 2020 ء تک پاکستان کو شرائط پوری کرنے کا وقت دیا ہے، پاکستان نے 27 میں سے 14 شرائط پوری کردی ہیں جبکہ باقی 13 شرائط پر بھی پیش رفت کی ہے ۔موڈیز کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سمیت دیگر 17 ممالک پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کی پاکستانی بینکوں کی بین الاقوامی لین دین پر بھی نظر ہے۔ موڈیز کی رپورٹ کے مطابق سخت شرائد کے بعد پاکستانی بینکوں کے منافع میں کمی ہوسکتی ہے، کئی بینکوں کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی اور اسی سلسلے میں 2مقامی بینکوں کے بین الاقوامی لائسنس بھی ختم کیے گئے۔