امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی‘مشیر تجارت

153

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکا نے تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے، امید ہے ایگزون کمپنی پاکستان میں آ جائے گی، افغان امن معاہدے کے بعد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان امریکا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے، امریکا سے جی ایس پی سہولت پر بات ہوئی ہے، سی پیک امریکا کے لیے کھلا ہے، کرونا وائرس کے باعث تجارتی نقصان کے بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔