سوڈان: عمر البشیر کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں بدسلوکی‘ حکومت کی ترید

139

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی حکومت نے سابق صدر عمر البشیر کی اہلیہ سے دوران حراست بدسلوکی کی تردید کردی۔ استغاثہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جیل میں وداد بابکر سے بدسلوکی سے متعلق خبریں محض اور بے بنیاد ہیں۔ بیان میں اس بات کی بھی تردید کی گئی کہ عمر البشیر نے جیل میں قید اہلیہ کے دفاع کے لیے ایسے وکیل کا مطالبہ کیا، جس کے استغاثہ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ حکام قانون کے مطابق اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔