جرمن چانسلر کا جانشین بننے کے لیے 3 امیدواروں میں مقابلہ

120

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں چانسلر کے عہدے کے لیے 3 امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آرمن لاشیٹ، فریڈرچ مرس، نوربرٹ روئٹگن سی ڈی یو کی صدارتی کرسی کے لیے انتخاب لڑیں گے، جب کہ چانسلر بننے کے لیے بھی انہی کے مابین مقابلہ ہو گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے برعکس جرمنی کی سیاست میں کسی ڈرامائی تبدیلی کی کوئی گنجایش نہیں پائی جاتی۔ پارٹی کے اصولوں کے تحت تینوں امیدواروں میں سے جو بھی منتخب ہوگاوہ خارجہ پالیسی کی بنیادوں پر قائم رہے گا۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا جانشین بننے کے خواہش مند آرمین لاشیٹ، نوربرٹ روئٹگن اور فریڈرش میرس