اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں مزید 15 فلسطینی گرفتار

135

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے غرب اردن میں لوہے کے آلات تیار کرنے والی فیکٹری پر دھاوا بول کر اس کی مشینری بھی تحویل میں لے لی۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے شمال مغربی رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر کارروائی کے دوران فراس تمیمی نامی شہری کو حراست میں لیا۔ لحم میں 3سابق اسیروں سمیت 8 شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ نابلس کے جنوبی علاقے زیتا جماعین میں مسجد کے امام کو بھی گرفتار کیا گیا۔