انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے نتائج

153

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین بورڈپروفیسر انعام احمد کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 13195 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 12716امیدوار شریک، 5633 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 44.30 فیصد رہا۔