وفاق المدارس شعبہ تحفیظ کاامتحان 7مارچ سے شروع ہوگا

423

کراچی (پ ر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہزاروں حفاظ وحافظات کے سالانہ امتحان کراچی کے مدارس و جامعات میں 7مارچ سے شروع ہورہے ہیں، امتحان کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق کراچی کے سینکڑوں مدارس وجامعات کے ہزاروں حفاظ طلبہ اور حافظات کے لیے مجموعی طور پہ 49سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ تمام سینٹروں میں صبح آٹھ بجے امتحانی نظم شروع ہوگا۔ امتحانی عملے کاحتمی تقرربھی کردیاگیا ہے۔ مدارس بنات میں خواتین معلمات امتحانی ذمے داریاں انجام دیں گی، انہوں بتایا کہ امتحانی عملے کی تربیتی نشست یکم مارچ بروز اتوار جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں صبح نو بجے شروع ہوگی۔جن مدارس کو اطلاع موصول نہ ہوئی ہو وہ اپنے الحاق نمبر کے ساتھ شعبہ تحفیظ وفاق المدارس کراچی کے مسؤل مولانا قاری زبیر احمد سے رابطہ کرسکتے ہیں۔