بہن کے سامنے بھائی کے قتل میںملوث5ملزمان پکڑے گئے

130

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز ( سندھ ) اور پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران سولجر بازار میں بہن کے سامنے بھائی کے قتل میں ملو ث 5ملزمان کو گرفتا کرلیا، ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر لائنز ایریا، کورنگی، لیاقت آباد اور ناظم آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد پر مشتمل انتہائی مطلو ب گروپ کو گرفتار کرلیا ، ملزما ن ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ،گرفتار ملزمان میں کامران امجد، وقار علی عرف بنٹو، اسد عرف چھوٹا، شیراز عرف شیری اور عدنان عرف عدی شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ یہ گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں انتہائی منظم طریقے سے ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جن میں اسٹریٹ کرائم، گھروں اور دوکانوں میں ڈکیتیوں کے ساتھ ساتھ بینک یا منی چینجر سے رقم نکلوانے والے افراد کو لوٹنا بھی شامل ہے۔ملزمان کے قبضے سے 5 عدد پستول بر آمد کیے گئے جنہیں وہ دوران ڈکیتی استعمال کرتے تھے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 4 وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔