اے این ایف کی کارروائیوںمیں2800کلومنشیات برآمد

141

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف کی ملک بھر میں 21 کارروائیاں کے دوران 2849.097 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ، ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث غیرملکی سمیت 24 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ،اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں، برآمد شدہ منشیات میں 1700.1 کلوگرام چرس، 1141.9 کلوگرام ہیروئن، 6.907 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن،190 گرام افیون اور 2.250 لٹر لیکوور شامل ہے، برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 35 ارب 32 کروڑ روپے بنتی ہے۔