عثمان انسٹیٹیوٹ چپس الائنس ممبرز کی فہرست میں شامل

99

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں کا اہم کارنامہ سر انجام دے دیا، انسٹیٹیوٹ چپس الائنس ممبرز کی فہرست میں شامل ہو گیاجس کے بعد ادارہ چپس الائنس میں رجسٹریشن حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا انسٹیٹیوٹ بن گیا ہے۔چپس الائنس دنیا بھر میں اوپن سورس ہارڈ ویئر/سافٹ ویئر کوڈ ڈیزائن بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے تمام ممالک اپنا ذاتی سستا ہارڈویئر ڈیزائن کر سکتے ہیں۔یو آئی ٹی میں قائم مرل مائیکرو الیکٹرانکس ریسرچ لیباٹری چپس الائنس میں اپنی جگہ بنانے والا پاکستان کا پہلا اورایشیا میں تیسراادارہہے۔ چپس الائنس میں دنیا بھر سے صرف17 ممالک شامل ہیں۔