موٹر وے پولیس جاکر سیکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ہیوی ٹرانسپورٹ ،پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر مسافروں کو روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا۔

327

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ساو تھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر زبیر انور کی زیر نگرانی ایم نائن لونی کوٹ کے قریب پٹرول پمپس پر جاکر سیکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج انسپکٹر سرفراز ،بیٹ جامشوروکے آپریشن آفیسر انسپکٹر اشتیاق ، انسپکٹر منیر اور سب انسپکٹر شاہزیب جاوید نے وہاں موجود ہیوی ٹرانسپورٹ ،پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر مسافروں کو روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا۔

اور تمام شرکائ میں روڈ سیفٹی کے متعلق لٹریچر تقسیم کیا۔بیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو لمبی مسافت کے پیش نظر راستے میں آرام کرنے اور ایسی تمام گاڑیوں میں دو ڈرائیورز کی موجودگی ،گاڑیوں کے ٹائر کی بروقت تبدیلی ،سیٹ بیلٹ کے استعمال ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال سے گریز ،سائیڈ گلاس اور انڈیکٹر کے استعمال ،لین ڈ سیپلین کے متعلق بریف کیا۔

افسران نے گاڑیوں کے اوپر اوور لوڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں ،شاہراہوں اور خود گاڑی کے عملے کو پہنچنے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ وہاں موجود تمام ڈرائیورز اور دیگر مسافروں نے روڈ سیفٹی کے اوپر موٹروے پولیس افسران کے لیکچر کو دلچسپی سے سنا۔اور موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون ،قانون کی پاسداری اور روڈ سیفٹی اصولوں کی پابندی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔