پی ایس ایل 5: راولپنڈی اسٹیڈیم تیار، ٹریفک پلان بھی جاری

523

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ فائیو کا نواں میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں مکمل  ہیں جبکہ ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل 5 کےمیچز کیلئےضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں اورراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔اسٹیڈیم جانے کیلئےنوازشریف پارک میں انٹری پوائنٹ بنایا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل کی پارکنگ یورالوجی سنٹر شمس آباد میں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق کار پارکنگ شکرپڑیاں کے پاس کی جائےگی اور شائقین کواسٹیڈیم پہنچانےکیلئے 80 شٹل بسیں موجود ہوں گی ،اسٹیڈیم روڈ کو عام ٹریفک کیلئےبند کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اسٹیڈیم کا مین روڈ کو ٹریفک کیلئےبند رہےگا جبکہ متبادل کیلئے مری روڈ  کھلا رہے گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔