رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو دیکھا جا سکے گا،فواد چوہدری

466

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کوپہلاروزہ ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیعقداور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔