خواتین میں روڈسیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کا مطلب نسلوں میں شعور بیدار کرنا ہے،ڈی آئی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد

767

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی اور حادثات کی روک تھام میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔خواتین میں روڈسیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کا مطلب نسلوں میں شعور بیدار کرنا ہے ۔یہ بات انہوںنے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹروے زون کی جانب سے اسلام آباد ماڈل کالج فور کامرس فور وومن F-10/3 اسلام آباد میں روڈ سیفٹی تقریری مقابلے کے انعقاد کے موقع پر کہی ،

مقابلے کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد تھے۔سخت مقابلے کے بعد جویریہ وقاص ، فاطمہ بنت راشد اور اقر بی بی نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلے میں کالج کی طلبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے شرک پرنسپل ،اسلام آباد ماڈل کالج فار کامرس فور وومن، پروفیسر صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ہم روڈ سیفٹی مشن میں موٹروے پولیس کے شانہ بشانہ ہیں۔

دوسری جانب موٹروے پولیس ساو تھ زون کی جانب سے سندھ یونیورسٹی جامشورو کے شعبے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں موٹروے پولیس کے اشتراک سے “روڈ سیفٹی” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں ڈپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر بشیر میمن ،موٹروے پولیس کے ایڈمن آفیسر توفیق احمد قریشی ،آپریشن آفیسر ھوش محمد، انسپکٹر راشد احمد سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی موٹروے پولیس سیکٹر N-55 پیٹارو کے افسران کی جانب سے اسٹوڈنٹ کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی دی گئی،

روڈ سیفٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راشد سوڈر نے کہا ہمارے نیو جنریشن کو اس آگاہی سے کافی کچھ معلومات فراہم ھوگے۔ انسان کے لیے احتیاط لازمی ہے،روڈ کراس کرتے وقت لازمی احتیاط کریں ،چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد میمن کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا انعقاد ہونا خوش آئین ہے، اس سے حادثات میں کمی آ سکتی ہے،اور طلبہ کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکتا ہے، ایڈمن آفیسر پیٹارو انسپکٹر توفیق احمد قریشی نے کہا طلبہ موٹروے پولیس کا ساتھ دیں تو حادثات میں کافی حد تک کمی آ سکتی ہے،

ہم ایڈیشنل آئی جی ساو تھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور سیکٹر کمانڈر اشتیاق آرائیں کی ہدایات پر آئے روز کہیں نہ کہیں اس طرح کے روڈ سیفٹی پروگرامز کرتے رہتے ہیں تاکہ رونما ہونے والے روڈ حادثات پر قابو پایا جاسکے ،اور عوام الناس میں احساس ذمہ داری پیدا ہو،آپریشن آفیسر پٹارو انسپکٹر ہوش محمد کا کہنا تھا ،موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمنٹ لازمی طور پر پہنیں یہ ہماری اور ہماری فیملی کی سیفٹی ہے۔