پاکستانی عمرہ زائرین پر پابندی عائد

473

ریاض:سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی حکام نے زیارت کے لیے بیرون ملک سے آنے والوں پر بھی عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ترکی کے غیر ضروری سفر سے بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ان شہریوں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا جو نیشنل آئی ڈی کارڈ استعمال کرتے ہیں۔

سعودی عرب نے کورونا پھیلنے کے خدشات کے حامل ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پربھی پابندی عائد کردی ہے۔