سنگاپور: کورونا وائرس سے متعلق غلط بیانی پر جوڑے کو قید اور جرمانے کی سزا

279

سنگا پور میں کورونا وائرس سے متاثرہ جوڑے کو غلط بیانی پر 7 ہزار ڈالر کا جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہےکہ چینی جوڑے سے جب ان کے مرض سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا تاہم اس بات کی تحقیقات جاری تھیں کہ متاثرہ فرد میں سے کسی اور کو بھی یہ وائرس منتقل ہوا یا نہیں۔ حقائق سامنے آنے کے بعد متاثرہ چینی شخص اور اس کی بیوی کو چھ ماہ قید اور 7 ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

جوڑے کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ جوڑے کو کل جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔