کورونا وائرس: پنجاب کے اسپتالوں کو فراہم کیے گئے خصوصی لباس غائب

355

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پنجاب کے اسپتالوں کو فراہم کیے گئے خصوصی لباس غائب ہوگئے۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے 21  اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے لیے وائرس سے بچانے کے لیے تقریباً 33 ہزار خصوصی لباس، چار ہزار سرجیکل ماسک، 3300 خصوصی عینک اور سات ہزار سے زائد جوتے فراہم کیے گئے تھے جو غائب ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت نے جب اسپتال انتظامیہ سے خصوصی لباس کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انتظامیہ نے جواب دیا کہ وہ خصوصی لباس ان کے پاس نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق خصوصی لباس کیسے غائب ہوئے تاحال اس کا سراغ نہیں مل سکا جبکہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وہ نئے لباس مگوا رہے ہیں۔