پاکستان میں کروناوائرس سے متاثر دو افراد صحت یاب ہورہے ہیں، قومی ادارہ صحت

592

اسلام آباد: ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا شکار دو افراد اب صحت یاب ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے لیکن دونوں متاثرہ افراد صحتیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وبائی صورت حال میں ہمیں خوف کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔ زیر علاج متاثرہ اشخاص کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کر وائے گئے ہیں جو منفی آئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عامر اکرام کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو زکام وغیرہ ہو جاتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ کرونا وائرس کا ہی شکار ہوں۔ احتیاط علاج سے بہتر ہوتی ہے۔ خود کو پاک صاف رکھیں تو بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔