کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مدد مانگی توپاک فوج  تیار ہے،ترجمان پاک فوج

432

پاک فوج کے ترجمان میجر جنر ل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اگر حکومت نے مدد مانگی توپاک فوج حکومت کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا بریفنگ میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے  وزارت صحت بہتر طریقہ پر کام کر رہی ہے،پاکستان کے ارد گرد پر بھی وائرس پھیلاہے،اگر حکومت نے مدد مانگی توپاک فوج حکومت کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس سے پہلے بھی کرونا وائرس  کی روک تھام کے حوالے سے جتنے بھی سمینار اور کانفرنسیں ہوئیں  ان میں بھی پاک فوج نے  اپنی خدمات پیش کرنے کا کہا ہے ۔