حیدرآباد:جے آئی یوتھ کے تحت بلڈ ڈونرز کیمپ کل منعقد ہوگا

277

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ آفندی ٹاؤن کے تحت بلڈڈونرز کیمپ کا انعقادکل 28 فروری پنجرہ پول چوک پر
کیاجائے گا جس میں شہر بھر سے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خون کے عطیات جمع کرواکر اپنی جان کا صدقہ دیں اور انسانی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں، کیمپ میں ایچ آئی وی ‘ ہیپاٹائٹس اور دیگر ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے ۔