عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز سے متعلق درخواست نمٹا دی

168

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز2011ء میں ترمیم کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی رپورٹ کے مطابق ججوں کے دیگر صوبوں میں تبادلے سے متعلق کوئی قانون نہیں‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے انسپیکشن جج کو ہی ضلعی عدالتوں کو دیکھنے کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔عدالت نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے معاملے نمٹا دیا ہے۔ معاملہ کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی ۔