بلدیاتی نظام سے متعلق تشریح آئین کا حصہ ہونی چاہیے، مصطفی کمال

200

کراچی (آن لائن) بلدیاتی نظام سے متعلق تشریح آئین کا حصہ ہونی چاہیے، کسی وزیر اعلیٰ کی مرضی پر منحصر نہیں ہونا چاہیے کہ وہ مرضی کے مطابق آئین کی تشریح کرے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے چلنا چاہیے، انکروچمنٹ کے خلاف ہیں، جن لوگوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں انہیں متبادل جگہ دی جانی چاہیے، عدالت عظمیٰ وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت دے کہ لوگ دربدر نہ کیا جائے، یکم مارچ کو خواتین
کے جلسے میں بتائیں گے کراچی کس کا ہے۔پارٹی صدر انیس قائم خانی، خواتین اراکین نیشنل کونسل اور شعبہ خواتین کراچی کی صدر فوزیہ طیب اور کمیٹی اراکین کے ہمراہ الفاروق گراؤنڈ ناظم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ خواتین کا جلسہ حالیہ سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ الفاروق گراؤنڈ ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد میں 2 بجے خواتین کے جلسے کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ہمارے معاشرے میں خواتین کا جلسے میں آنا بہت بڑی بات ہے۔ہماری مائیں، بہنیں اس جلسے میں موجودہ حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر جلسہ اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ رہا ہے، ہمارا مقابلہ کسی اور سے نہیں۔ آج ہم لاڑکانہ میں جلسہ کر رہے ہیں، سچ دیر سے پھیلتا ہے لیکن دیر پا پھیلتا ہے۔اس جلسے کے بعد یہ بحث ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی کی کہ کراچی کس کا ہے۔ کراچی پہلے بھی پی ایس پی کا تھا اور آج بھی پی ایس پی کا ہے۔ کراچی سے جو روشنی پی ایس پی کی صورت میں پھیلی ہے وہ ملک بھر میں جائے گی۔