ٹنڈوالہٰیار، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو 29 فروری کو کھلی کچہری لگائیں گے

176

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو اوروزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان بروز ہفتہ29 فروری 2020ء کو صبح 11:00 بجے ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالہٰیار میں کھلی کچہری کی صدارت کریں گے۔ تمام شہریوں کو آگاہی دی جاتی ہے کہ وہ اس کھلی کچہری میں شرکت کر کے تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات کو بہتر بنانے کے متعلق اپنے جائز مطالبات، مسائل اور تجاویز پیش کریں۔