میر سہراب خان مری کی نوابشاہ آمد پر ان کا شاندار استقبال

268

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) میر سہراب خان مری کی نوابشاہ آمد پر ان کا شاندار استقبال پیپلزپارٹی ضلع کے صدر چاچا علی اکبر جمالی کی قیادت میں کیا جس میں نوابشاہ شہر کے صدر عظیم مغل سمیت دیگر عہدیداروں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔ میر سہراب خان مری کو گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ اس سے قبل میر سہراب خان مری پاکستان پیپلز پارٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر کے عہدے پر بھی اپنی ذمے داریاں ادا کرچکے ہیں۔