لاڑکانہ: جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کی کاروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

154

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایت پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش ومطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا ہے۔ ماہوٹا پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم رشید چانڈیو کو اسلحے سمیت، گیریلو پولیس نے منصور، ضمیر، زبیر، جاوید اور اختیار کو چرس سمیت، دھامراہ پولیس نے محمد خان ماچھی کو چرس سمیت، دڑی پولیس نے فیصل کو چرس سمیت اور بقا پور پولیس نے اشتہاری ملزم اشرف خروس کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔