عمرکوٹ: ملازمت کا جھانسا دے کر 3 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، متاثرہ شخص کا احتجاج

112

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) ملازمت کا جھانسا دے کر لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لیے نور محمد راہموں کا پریس کلب کے باہر اپنے بچوں سمیت دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ نور محمد راہموں نے بتایا کہ ضلع کونسل کے رکن حاجی رحمت اللہ راہموں اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ عمرکوٹ کے افسر سلیمان راہموں نے مجھ سے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت دلانے کے لیے 3 لاکھ روپے لیے تھے لیکن ملازمت کا جو آرڈر مجھے دیا گیا وہ جعلی نکلا جس پر میں نے ان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے مجھے دھمکیاں دیں اور مجھ پر تشدد کیا اور رقم بھی واپس نہیں کی، میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مذکورہ دونوں اشخاص کے خلاف کاروائی کر کے میری لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے۔