دھابیجی: کسٹم ایکسائز حیدرآباد کی کارروائی، ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

284

دھابیجی (نمائندہ جسارت) کسٹم ایکسائز حیدرآباد اور دھابیجی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، قومی شاہراہ پر ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم ایکسائز حیدرآباد کے افسر مومن شاہ اور ایس ایچ او دھابیجی ممتاز علی بروہی نے پولیس نفری کے ہمراہ دھابیجی قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے کراچی سے ٹھٹھہ جانے والے 15 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرے آئل ٹینکر کو ڈرائیور سمیت تحویل میں لے کر کسٹم ایکسائز حیدرآباد کے حوالے کر دیا ہے۔