عوام کو حکومت کی ناکام پالسیوں سے چٹکارہ دلایا جائے گا، عبدالغنی تالپور

216

کوٹری (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے جامشورو نواب عبدالغنی تالپور کی سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ سے ان کے کزن اور امیر حیدر شاہ کے فرزند سید باز شاہ کے انتقال پر سن ان کی رہائشگاہ پہنچ کر تعزیت کی اور گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسمانندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا مانگی۔ ان کے ہمراہ سہون کی معروف سیاسی شخصیت اشفاق سومرو بھی موجود تھے۔ نواب عبدالغنی تالپور نے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں سید خاندان کی پرانی وابستگی ہے جس کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشورو امن، محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، ہم نے کبھی مخالفین کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی اس کی ترویج کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی قیادت میں سندھ کے ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائے گی، عوام کو حکومت کی ناکام پالسیوں سے چٹکارہ دلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، جلد حکومت کا ڈھرن تختہ کردیں گے۔