ملک ثمین خان قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی رولز اور ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مقرر

109

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ملک ثمین خان کو قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی رولز اور ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی رولز اور ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک ثمین خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔