میکسیکن اوپن ٹینس ویمنزسنگلز، ٹاپ سیڈڈ سلونی سٹیفنز اور وینس ولیمز ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

233

میکسیکو سٹی (جسارت نیوز) امریکا کی نامور ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز اور امریکا کی ہی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سلونی سٹیفنز میکسیکن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ میکسیکو میں ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنزسنگلز رائونڈ 32 میچز میں میزبان ریناتا زارا زوا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سلونی سٹیفنزکو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ایک اور میچ میں سلووینیا کی کاجا جوان نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک اور سرینا ولیمز کو 4-6، 7-6(7-4) اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔