پی ایس ایل کے موقع پر ملتان کی شاہراہوں کو پھولوں سے سجادیاگیا، روبینہ کوثر

149

ملتان (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر نے بہار کے موسم کے لیئے تیار کئے جانے والے پھولوں کی تیاریوں کا جائزہ لیااور ضروری احکامات جاری کردیئے۔ مارچ کے مہینے میں پھولوں کو گرین بیلٹس اور پارکس میں سجائیں گے۔ شہریوں کو اچھی تفریح فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے مالی دن رات پھولوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں ۔شہر کے اہم چوکوں اور شاہراہوں پر بھی پھولوں کی سجاوٹ کریں گے۔بڑے پارکس میں نمائش کا اہتمام کریں گے۔انھو ں نے مزید کہا کہ ڈائر یکٹر جنر ل کی ہدایت پر پا کستا ن سپر لیگ کے پیش نطرمختلف چو کو ں اور گرین بیلٹس پر تزین وآ رائش کی گئی ہے۔کچھ گرین بیلٹس اور چو کو ں پر کام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جس کا مقصد شہر میں آ نے والے کھلا ڑ یو ں اور مہمانو ں کو خو بصورت نظارہ دیکھنے کو ملے۔