ایچ سی سندھ انٹر یونیورسٹی فٹ بال

258

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انٹریونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے ہمدرد یونیورسٹی کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ہمدرد یونیورسٹی کے زیراہتمام ایچ ای سی سندھ انٹریونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے میزبان سائیڈ ہمدرد یونیورسٹی کو پنالٹی ککس پر5-4 سے قابو کر کے ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنالیا۔ ہیڈ کوچ محمد عمر ( نیشنل بینک) کی زیر نگرانی شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی لیاری نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل سے دیگر یونیورسٹی کو اپنے عمدہ کھیل سے زیرکرکے فائنل تک رسائی حاصل کی اور ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہی، قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شباب الحسن اور شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ایچ ای سی سندھ انٹریونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہوم سائیڈ ہمدرد یونیورسٹی کا لیاری سے تعلق رکھنے والے فٹ بالرز پر مشتمل شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی لیاری سے ہوا۔ جس میں شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی لیاری نے پنالٹی ککس پر 5-4 سے کامیابی کے ساتھ ٹرافی کو اپنے نام کیا۔ فائنل کے آغاز سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑتوڑ حملے کئے لیکن گول کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے نصف درجن گول کے مواقع ضائع کردیئے، مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں جس میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے اپنے ہیڈ کوچ محمد عمر کی ہدایت پر درست نشانہ لگاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچایا، ہمدرد یونیورسٹی کی ٹیم نے ایک پنالٹی کک ضائع کی جس پر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے 5-4 سے کامیابی کے ساتھ ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔ فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شباب الحسن اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ میچ کے ریفری ابرار خان، ڈپٹی ریفریز تنویر عالم اور نظام اور میچ کمشنر عدنان خان تھے۔ واضح رہے کہ شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی لیاری نے سیمی فائنل میں اقرار یونیورسٹی کو ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔