عالمی ٹیسٹ رینکنگ اسٹیوا اسمتھ نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

222

دبئی(جسارت نیوز)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنرلی کا شکار ہو گئے۔ جب کہ ان کی جگہ پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے سنبھال لی ۔ اسٹیو اسمتھ 911پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن آ گئے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 906پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 853پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں،چوتھے نمبرپر آسٹریلیا کے مارنس لبسشین کے827پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان کے بابراعظم 800پوائنٹس کے ساتھ 5ویںنمبر پر ہیں ۔آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی ریکنگ میں پہلا نمبر بھی آسٹریلیا کے پاس ہی ہے -پیٹ کمنز 904پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں تاہم ٹاپ 10 میں شامل ہونے کیلئے سب سے بہترین ترقی نیوزی لینڈ کے ٹم سوتھی کی ہے جوکہ 8درجے بہتری کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آ گئے ۔بہترین10 بولرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی بولر موجود نہیں ۔اسی طرح آل رائونڈر ز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے پہلی پوزیشن اپنی گرفت میں کر رکھی ہے جب کہ اس میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ہے ۔آئی سی سی کی بہترین10 ٹیسٹ ٹیمز کی ریکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، بھارت پہلے ، آسٹریلیا دوسرے ،انگلینڈ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے ، ساوتھ افریقا 5ویں، سری لنکا چھٹے ، پاکستان 7ویں ، ویسٹ انڈیز 8ویں، بنگلا دیش9ویں اور افغانستان کی ٹیم10ویں نمبر پر ہے ۔