جاپان کے دارالخلافہ ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

200

ٹوکیو(جسارت نیوز)جاپان کے دارالخلافہ ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان۔ جاپان میں منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے بے لگام ہونے کے بعد یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 منسوخ ہو سکتے ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے سینئر ممبر نے بتایا ہے کہ اگر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلے کورونا وائرس کے خطرات سے بھرے ہوں گے تو مقابلے ملتوی کرنے یا جگہ تبدیل کرنے کی بجائے منسوخ کر دیے جائیں گے۔ اس سے قبل جاپان کی حکومت کے ترجمان اور چیف کابینہ سیکریٹری یوشی حیدے سوگا نے کہا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس گیمز اور پیرا اولمپکس گیمز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔