پی ایس ایل کے موقع پر اسٹیڈیم کوجانے والے راستوں سے تجاوزات ہٹادی گئیں

178

ملتان(نمائندہ خصوصی)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا اسٹیڈیم کی جانب جانے والی شاہراہوں اور ملحقہ روٹس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن , اسٹیڈیم جانے والے تمام روٹس کلیئر کرا دیئے گئے۔ پی ایس ایل میچ کے سلسلے میں ٹریفک مسائل سے بچنے کے لئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے وہاڑی روڈ سے اسٹیڈیم چوک تک آپریشن کر کے تجاوزات کا صفایا کر کے روڈ کلیئر کر دیا ۔جبکہ ایم ڈی اے کی جانب سے دور دراز سے آنے والے میچ شائقین کو پارکنگ کی سہولیات دینے کے لئے فاطمہ جناح ٹائون گیٹ نمبر3 میں وسیع و عریض جنرل پارکنگ ایریا بنا دیا گیا تا کہ ٹریفک مسائل سے بچا جا سکے۔