رافیل نڈال، الیگزینڈر زویرو اور جان اسنر کا میکسیکن اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

152

میکسیکو سٹی (جسارت نیوز) ا سپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو اور امریکا کے جان اسنر میکسیکن اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ میکسیکو میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی پابلو اینڈیوجار کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ جرمنی کے ٹینس ا سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویرو نے تائیوان کے جیسن جینگ کو 7-6(8-6) اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکاکے جان اسنر نے جرمنی کے حریف کھلاڑی میسچا زویرو کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6(7-4) سے مات دیکر پہلی رکاوٹ عبور کرلی۔