وفاقی بیورو کریسی میں تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

204

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کردیے گئے ۔ بدھ کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ خزانہ حسن ثاقب شیخ کا ایف بی آرتبادلہ کردیاگیا ،ڈویژنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اشفاق احمد او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ
ڈویژن بنا دیے گئے۔محمود احمد گریڈ 18کے حکومتِ پنجاب میں ڈیپوٹیشن دورانیہ میں 6ماہ کا اضافہ کردیاگیا ۔