سعودی عرب سے تارکین وطن کی واپسی کے رجحان میں اضافہ

213

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں تارکین وطن میں واپسی کا رجحان بڑھنے لگا اور رواں برس 8 ہزار 376 افراد درخواستیں دے چکے ہیں۔ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے مطابق ملک میں چند کمپنیاں مشکلات کا شکار ہیں اورغیر ملکی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے سفارتخانوں کے نمایندوں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ حکومتی ترجمان کے مطابق کارکنوں کے دفاتر اور رہایش گاہوں کے دورے کیے جا رہے ہیں، تاکہ پتا لگایا جا سکے کہ وہ کس قسم کے مسائل کا شکار ہیں۔